counter easy hit

ن لیگی قیادت کرپٹ مافیا کی سرپرست ہے، نعمت اللہ

naimat ullah

naimat ullah

پیرس(نمائندہ خصوصی)سرکاری اداروں میں کرپشن مافیا اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے جنھیں کاٹنے کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور اْن کے ساتھیوں کو عدالت عالیہ کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث دیگر وزراء اور سیاستدانوں کے گرد بھی قانون کا دائرہ تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور اْن کی پوری ٹیم کرپشن مافیا کی سرپرستی کررہی ہے