پیرس(نمائندہ خصوصی)موروثی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔نوجوانوں کی طاقت سے آئندہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ ملک سے موروثی سیاست کے خاتمے ،مہنگائی،بے روزگاری، ناانصافی، دہشت گردی کے عملہ خاتمہ ،صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کرنے کیلئے عمران خان کے ٹائیگرز کی عملی جدوجہدفیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے