پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف ووٹ کی طاقت پریقین رکھتی ہے اور ووٹ کے تقدس کی بحالی کے لیے کوشاں ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے طاقت کے بل بوتے پر اقتدار پرقبضہ کرناہوتا تو دھرنے کے دنوں میں حکمران جدہ بھاگ چکے ہوتے