پیرس(نمائندہ خصوصی) پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آئیں گے۔ پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو ایڈہاک ازم پر چلانے کے منفی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب ناجائز منافع خوروں کے چنگل میں ہے جبکہ وزراء کی سرگرمیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ سستے رمضان بازار مذاق بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکے گا۔