پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن چھپانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہونگی،ن لیگ کی سیاسی شہید ہونے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے ایک ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر آئے ،کرپٹ مافیا سے لوٹی گئی دولت کا بے رحم حساب لیں گے۔