پیرس(نمائندہ خصوصی) پاناما لیکس حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی ،حکمران ٹی اوآرز کا معاملہ طے کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت کی غیر سنجیدگی نے پارلیمنٹ کے ماحول کو بھی خراب کر دیا ہے ،عید کے بعد یہ فیصلہ پھر سٹرکوں پر ہو گا۔