پیرس(نمائندہ خصوصی) کارکن عمران خان کی ایک کال پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر آ جائیں گے ، کرپٹ حکمران خاندان نے ملکی ساکھ تباہ کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کہ پانامہ لیکس نے شریف خاندان کو بے نقاب کر دیا اور حکمران اپنے بچاؤ کے لیے بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں ، تحریک انصاف انہیں احتساب کے بغیر بھاگنے نہیں دیں گے