پیرس(عمیر بیگ)آج لاہور کے مال روڈ پر ٹیکس چور وزیراعظم کا عوامی احتساب ہو گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ۔ محنت کشوں ، مزدوروں اور کسانوں کا استحصال کر کے اپنے بچوں کے لئے اربوں ڈالرز کے اثاثے بنانے والے کھانسی کے علاج کے لئے بھی لندن چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ غریب ہر سال یوم مزدور منا کر سرمایہ دارانہ نظام میں پستا رہے