پیرس(نمائندہ خصوصی) عید الفطر کے بعد کرپٹ حکمرانوں کیخلاف چلائی جانے والی تحریک لیٹروں کو جیلوں میں ڈالنے تک جاری رہے گی۔ پوری قوم کو اب لیٹروں کے خلاف میدان میں آنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمہ تک قوم کا مستقبل روشن نہیں ہو سکتا۔