پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن معاشر ے میں ناسور کی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔سالانہ کھربوں روپے عوامی فلاح و بہبود کی بجائے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ سرکاری اداروں میں ہونیوالی کرپشن کے خلاف مہم چلائینگے تاکہ عوامی شعور بیدار کیا جاسکے اور کرپٹ لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے