پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کی رام کہانیاں ختم ہونے کوہیں عید کے بعد احتجاجی تحریک کے اعلان نے کارکنوں میں نیاجوش وجذبہ پیداکردیاہے احتساب کمیشن کے قیام کے حوا لے سے حکومت کے تاخیری حربوں کو پوری قوم جان چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی،بے روزگار ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے۔ بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی نہ کرنا حکمرانوں کی آمرانہ سوچ کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلدیاتی منتخب نمائندوں کو جھوٹی تسلیاں دے کراپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کرر ہی ہے