پیرس(نمائندہ خصوصی)آزادی کشمیریوں کا حق ہے جس کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا ، نہتے کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اس پر انسانی حقوق کی بات کرنے والی تنظیموں کی خاموش حیران کن ہے ، انہیں کشمیریوں پر ہونے والا ظلم کیوں نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران مودی سرکار سے محبت کی پینگیں بڑھانا چھوڑ کر کشمیریوں کی کھل کر حمایت کریں