پیرس(نمائندہ خصوصی) حکمران اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ دھرنے پر ڈال کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ، نواز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی مظالم پر خاموش رہ کر مودی سے پکی دوستی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملکی دولت لوٹنے اورنہتے کشمیریوں کے خون کا سودا کرنیوالے انجام کو تیار رہیں،پنجاب کرپشن میں نمبر ون، بچوں کے اغوا اور خواتین کیخلاف بڑھتے ہوئے جرائم گڈ گورننس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی آخری بال تک حکمرانوں کیخلاف لڑتی رہیگی۔ آزاد کشمیر انتخابات میں (ن)لیگ نہیں وفاقی حکومت کا پیسہ کا میاب ہوا ہے