پیرس(عمیر بیگ)عمران خان نے حکمرانوں کی دکھتی رگ پر ہا تھ رکھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکمران عوامی طاقت کے سامنے بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں انہیں ڈرہے کہ کر پشن سے تعمیر ہونیوالے رائیونڈ کے محل عوام مسمار ہی نہ کر دیں۔انہوں نے کہاکہ میاں برادران اپنے آپ کو کسی اور دنیا کی مخلوق سمجھتے ہیں اب انہیں حساب دینا ہی پڑے گا۔