پیرس(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کی احتساب تحریک پر عوام میں پایا جانیوالا جوش وخروش دیدنی ہے۔عمران خان نے تحریک کے لئے 7 اگست کی کال دی ہے مگر عوام اس سے قبل ہی سڑکوں پر آنے کے لئے تیار کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جس بیدردی سے ملک کیساتھ کھلواڑ کیا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ احتساب تحریک حکمرانوں کو اقتدار کے ایوان چھوڑنے پر مجبور کر دے گی۔