وزیر اعظم کے مشیروں نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا، پانامہ لیکس اور مریم نواز کی کفالت سے انکار کے بعد انکا جنم دن بھی تبدیل کروا دیا،
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما جناب نعمت اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پہلےنہ تو کبھی سالگرہ منائی اور نہ ہی 25دسمبر کو تین دفعہ وزیر اعظم رہنے کے باوجود جنم دن کا اعلان کیا
ان کے مشیروں نے انوکھی منطقیں بتا بتا کر انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا یہ سٹنٹ ’عرفان صدیقی اور عطا الحق قاسمی جیسے درباری بھانڈ ہی کر سکتے ہیں جنہوں نے وزیر اعظم کی خوشامد کی انتہا کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اعلان کرنے کا مشورہ دے کر ان کی سبکی کروانے کا بندو بست کردیا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیر اعظم کا جنم دن یکم اپریل ہے اسے سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا۔