پیرس(عمیر بیگ)شریف خاندان نے کرپشن نہیں کی تو پھر پارلیمنٹ میں اثاثے پیش کیوں نہیں کرتے ٹیکس چوروں کا احتساب ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں عدالتی کمیشن پر لگی ہیں۔ عدالتی کمیشن کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور کمیشن خود حکومت ، اپوزیشن و سپریم کورٹ بار کی تجاویز پر ٹی او آرز طے کرے۔