counter easy hit

چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک پر حملہ ہے، کراچی پولیس رینجرز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے بعد بہترین ہوگئی، نعمت اللہ

چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک پر حملہ ہے، کراچی پولیس رینجرز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے بعد بہترین ہوگئی، نعمت اللہ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ چائینیز قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کو متاثر کرنے کی سازش ہے، فیصل واوڈا انتہائی بہادر پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس حملے کے خلاف سرگرم کردار ادا کیا۔

کراچی پولیس رینجرز آپریشن کے بعد بہترین ہوچکی ہے۔ رینجرز نے پچھلے کچھ عرصے میں پولیس کے ساتھ مل کر جس طرح کراچی کو دہشتگردی سے پاک کیا تھا  اسی طرح اب سندھ پولیس ان چیزوں میں اپنی مہارت دکھا رہی ہے۔

چائینیز قونصلیٹ پرحملہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیس سازش ہے ۔ پاکستان کی بہادر پولیس نے اہم ترین کردار ادا کرتے ہوئے پروفیشنل مہارت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

 

NAIMAT ULLAH, CHAIRMAN, PTI, FRANCE