پیرس( یس اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے دربار شال بلاول نورانی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم زائرین کے جانی و مالی نقصان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردی کا ناسور پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے پل رہا ہے۔ اس کی بیخ کنی کی جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گے گناہوں کا خون بہا کر دہشتگرد وحشت اور دہشت کی فضا پھیلانا چاہتے ہیں جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی۔