پیرس(ایس ایم حسنین)تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر حکومتی خاموشی مجرمانہ فعل ہے مورخ لکھے گا ایک ایسا وزیر اعظم بھی تھا جو اپنے شہریوں اور فوج کا جانی نقصان کروا کر خاموش اور سپہ سالار کے جانے پر مبارکبادیں وصل کر رہا تھا۔ ؟؟؟جب ملک حالت جنگ میں ہو تو کون سا ملک ہوگا جہاں پر سپہ سالار کو ادھورا مشن چھوڑ کر گھر جانے کا کہا جائے اور اس سے اختیارات واپس لینے پر خوشیاں منائی جائیں۔ وزیر اعظم آرمی چیف کے جانے پر ایسے خوش دکھائی دیتے ہیں جیسے انہوں نے کوئی قلعہ فتح کر لیا ہو