پیرس(عمیر بیگ)راجہ ریاض کی پی ٹی آئی میں شمولیت سیاسی عمل ، جلسے میں لاکھوں لوگ آئیں گے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہدھوبی گھاٹ کا پنڈال بھرنے کیلئے عمران خان کا نام ہی کافی ہے۔تحریک انصاف کے ہر ورکر کا چیئرمین عمران خان اور پارٹی سے مضبوط رشتہ قائم ہے جو ہر قسم کی دھڑے بندی سے آزاد ہے۔20 مئی کا جلسہ فیصل آباد کے مزدور،کسان،تاجر ،صنعتکار اور ہر اس فرد کیلئے ہو گا جو پاکستان سے محبت کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 مئی کا جلسہ ہو کر رہے گا۔