پیرس(نمائندہ خصوصی)ٓزاد کشمیر جلسہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی تنقید بے معنی تھی۔انہو ں نے تنقید کے جو تیر چلائے اس کا جواب اگست میں شروع میں ہو نے والی تحریک میں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکو مت کے خلا ف شروع ہو نے والی تحریک انصا ف کی تحریک نتا ئج لئے بغیر ختم نہیں ہو گی۔کا رکنا ن تیا ر ہیں اور حکومت مخالف تحریک میں بھر پو ر حصہ لیں گے ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر الیکشن میں جیت کے بعد سمجھ رہی ہے کہ پانا مہ لیکس ایشو و کر پشن کے دیگر معاملات میں ان کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہے ،قوم کا پیسہ لو ٹنے والو ں کا احتسا ب ہو نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے