پٹواری خود بتائیں کیسے قوم بڑے ادب اور تمیز سے ان کے پیٹ کو پھاڑ کراپنی لوٹی دولت نکال سکتی ہے، نعمت اللہ
پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران اور ان کے پٹواری کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔ اور قوم ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کیلئے پہلے ہی بڑتے شرم و لحاظ کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہ لوگ نت نئے طریقوں سے قوم کو اندھیرے میں رکھنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔۔
شریفوں اور ان کے پٹواریوں کو کوئی بڑے ادب اور تمیز سے بتائے کہ پانامہ کرپشن کا پورا دیوان چھپ چھکا، اورقوم کو حرف بہ حرف زبانی یاد ہوچکا ہے اوروہ صبر سے پٹواریوں کے انجام کی منتظر ہے ۔اور یہ ڈھٹائی سے مردوں کی گواہیاں پیش کر رہے ہیں