شریف خاندان نے کاروباری مفادات کیلئے ملک کی عزت داﺅ پر لگا دی ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) نعمت اللہ ،وائس چیئرمین، تحریک انصاف ، فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتیوں کے ساتھ ذاتی دوستیاں نبھانے اور چند ٹکوں کے بزنس کیلئے حکومت نے اپنے مشیر داخلہ اور صحافیوں کی عزت نفس کا کچرا کرا دیا۔اس حکومت کو تین دفعہ حکرامی کا تجربہ ہے مگر ان کی سوچ میں پختگی نہ آئی نہ کبھی آسکے گی۔