چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
Najam Sethi left for Colombo to attend ACC meeting
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نےکولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔ اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیںتاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیںجس کے لیے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔