لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف کیس آئی س سی میں ہار گیا ہے اور اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیس کے اخراجات کی مد میں پاکستان سے 28.6 کرڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوںنے کیس میں خرچ ہونے والا ایک ایک پیسہ کیس کے اخراجات کی مد میں مانگ لیا ہے۔ بھارت نے خط میں 15 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 28 کروڑ روپے بنتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یہ مقدمہ جیتنے کا موقع ہی نہیں تھا لیکن لیکن نجم سیٹھی نے پی سی بی حکام کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کیس دائر کیا اور میڈیا کو بتایا کہ ان کا کیس بہت مضبوط ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے باہمی کرکٹ سیریز نہ کھلنے پر ہونے والے نقصان کی تلافی کیلئے آئی سی سی میں کیس درج کروایا تھا جس میں 447 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی نے فیصلہ بھارت کے حق میں سنایا تاہم اب بھارت نے اس کیس پر خرچ ہونے والے پیسے اخراجات کی مد میں مانگ لیے ہیں جس کے باعث پاکستان کر کٹ بورڈ میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ جلد ہی پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن بھی شروع ہونے جا رہاہے ۔