لاہور: ورلڈ الیون کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
پریس کانفرنس کے آغاز میں چہکتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج وہ دن آگیا جس کا آپ سب کو انتظار تھا، مجھے تنگ کیا ہوا تھا کہ ورلڈ الیون کے نام دے دو، ہماری ایکسکلوسیو اسٹوری بن جائے گی، میں نے بھی سب کو ایک، ایک نام دے دیا، بہرحال اب حتمی فیصلے ہوگئے تو اعلان کررہا ہوں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ میزبان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا تو انھوں نے کہا کہ اچھا سوال ہے لیکن میرے پاس اس کا جواب نہیں، کسی کو آزادی کپ سیریز کا سفیر مقرر کرنے کی بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ اچھی تجویز ہے، ایک صحافی نے تجویز کنندہ کو نام بھی دینے کا کہا تو نجم سیٹھی نے کہا ایسا نہ کریں پوری ٹیم کے نام آنے لگیں گے۔