پیرس(نمائندہ خصوصی)عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو چاہیئے کہ غریب نادار لوگوں کا خیال رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تا کہ یہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں