پیرس ، سفارتخانہ پاکستان میں نمازعیدالفطرکی ادائیگی،پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ نماز عید اداکی،اس موقع پر سانحہ کوئٹہ، بہاولپور، پاراچنار کے شہدائ اور زخمیوں کیلئے خصوصی دعا
پیرس(یس اردو نیوز فوٹو علی اشفاق)پاکستان کمیونٹی نے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں مل جل کر نماز عید الفطر ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر معین الحق نے تمام شرکا کو سفارتخانے میں خوش آمدید کہا، علامہ اقبال اعظم نے نماز عید کی امات کی۔ سفارت خانے میں بڑے پیمانے پر پاکستانی کمیونٹی نے نماز عید کی ادئیگی اور عید ملن پارٹی میں شرکت کی.
سفارت خانہ پاکستان نے کوئٹہ، پاراچنار اور بہاولپور کے حالیہ خطرناک واقعات کے پیش نظر انتہائی سادگی کے ساتھ اپنے خاندانوں کے ساتھ عید الفطر کی نماز کا اہتمام کیا۔ کوئٹہ، پاراچنار اور بہاولپور کے متاثرین کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد میں سفیر پاکستان معین الحق
کمیونٹی کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی.مہمانوں کی پاکستانی روایتی کھانوں کے ساتھ تواضع کی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر سے آصف چوہدری، اور عمر رحمان نے خصوسی ملاقات کی۔