اوسلو…….نمل یونیورسٹی کے نالج سٹی پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے ناروے کے شہر اوسلو میں چیریٹی پروگرام منعقد ہوا جس کا اہتمام سکون ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے شاہد جمیل اورشعیب انجم گورائیہ نے کیا تھا ۔
تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والے اس پروگرام کی نقابت ماضی کی معروف اداکارہ ارم حسن نے کی ۔ پروگرام میں شرکت کے لئے علیمہ خان پاکستان سے خصوصی طور پر ناروے پہنچی تھیں ۔پروگرام میں شریک خواتین و حضرات نے نمل یونیورسٹی کی چیرٹی میں دل کھول کرعطیات دیئے اور مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیم میں سہولیات دینے پر نمل یونیورسٹی کے پراجیکٹ کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔علیمہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن عزیز میں مستحق طلبہ و طالبات کے لئے اعلیٰ تعلیم کوعام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور نمل یونیورسٹی کا نالج سٹی پراجیکٹ مستحق بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔گرام میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے نمل یونیورسٹی کے لئے چیرٹی پروگرام ترتیب دیا ہے ۔انہوں نے شاہد جمیل ، شعیب انجم گورائیہ ، تنویر احمد اور میاں طارق جاوید کو یورپ بھر میں چیرٹی پروگرام ترتیب دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔عامر درانی ،فواد احمد ، حنیف ملک ،ماضی کے اداکار رستم خان ،شمعون چوہدری لاہوری ڈیرہ اور دوسرے پاکستانیوں نے طلبہ و طالبات کی سالانہ فیس ادا کرنے کا ذمہ بھی اٹھایا