ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ کے بھٹہ مزدورں کے بچوں کو پہلے مرحلے میں خدمت کارڈ ملیں گے۔تقریب یکم مئی کو ہوگی۔ اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول بھیجنا حکومت کا مشن ہے۔ان کو سہولیات اور مراعات دے کر بچے سکول بھجوانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔یکم مئی(عالمی یوم مزدوراں) کے موقع پر پنجاب بھر میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز میاں شہباز شریف کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی ننکانہ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اربن یونٹ اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ(PSDF) کے باہمی تعاون سے ضلع ننکانہ میں بھٹہ مزدوروں کے 743بچوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے پہلے مرحلے میں 447بچوں کو خدمت کارڈز کا اجراء یکم مئی کو کیا جائے گا۔اے ڈی سی نے مزید کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو خدمت کارڈ کے اجراء کے بعد 75%سکول حاضری کی صورت میں ماہانہ ایک ہزار روپے کا وظیفہ ملے گا جبکہ داخلے کے وقت 2ہزار روپے کے علاوہ مفت یونیفارم ،کتابیں،سکول بیگ کے علاوہ سٹیشنر ی دی جائے گی تاکہ وہ جذبے کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔میڈیا بریفنگ کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر مدثر رضوان،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفےئر چوہدری شبیر حسین منور،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔