ننکانہ میںدریائےراوی میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ بچی کی تلاش جاری ہے جس کے لیےریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، ٓرمی کی غوطہ خور ٹیم بھی پہنچ گئی۔
کشتی ڈوبنے پر امدادی کام کا صبح سویرے دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز رات ہوجانے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئیں تھیں۔ سید والا سےاوکاڑہ جانےوالی کشتی گزشتہ روز دریائے راوی میں ڈوبی تھی۔ کشتی میں 70سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ایک بچی لاپتا ہوگئی تاہمدیگرافرادمحفوظ رہے۔ ریسکیوکی امدادی ٹیمیں بھی حادثےکی جگہ موجود ہیں جن میںآرمی ٹیم کے ماہرغوطہ خوراورکمانڈوزشامل ہیں۔