ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ضلع ننکانہ میں جشن بہاراں کے سلسلے میں پھولوں کی نمائش 29،30،31مارچ کو ہوگی۔اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین ضلع ننکانہ کی تمام تحصیلوں میں جشن بہاراں کے سلسلے میں29،30اور 31مارچ کو پھولوں کی نمائش اور دیگر تفریحی مقابلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو تفریح کے مواقع میسر آسکیں۔ان خیالات کا اظہاراے ڈی سی ننکانہ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے جشن بہاراں کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اے ڈی سی نے مزید کہا کہ تمام محکمے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ محکمہ تعلیم کے افسران تمام سرکارکی سکولوں میں جبکہ محکمہ صحت کے افسران تمام ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔اے ڈی سی نے مزید کہا کہ اس سال پھولوں کی نمائش میں زیادہ تعداد میں سٹالز لگائیں جائیں اور پھولوں کی زیادہ اقسام رکھی جائیں۔تمام محکمے اس نمائش میں اپنے اپنے سٹالز لگائیں۔میٹنگ میں تمام محکموں کے افسران،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں،پرائیویٹ سکولز اور نرسری مالکان نے شرکت کی۔