ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ننکا نہ میں ہونے والے تین روزہ فیملی فیسٹول کی تیاریاں آخری مراحل میں پنجاب آر ٹ کونسل نے 10لاکھ روپے کی مالیت سے عارضی ویلج تیار کر ڈالا سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل لیے گئے ہیں ڈی پی او ننکانہ ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت آج سے ننکانہ آفیسر کلب اور ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے فیملی فیسٹول کی تیاریاں مکمل کرلیں گئی چیف آرگنائزر پنجاب آرٹ کونسل سید منیر احمد اور ڈی او نثار بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب آرٹ کونسل نے ذاتی گرانٹ 10لاکھ روپے مالیت سے عارضی ویلج تیار کیا ہے جو ننکانہ کہ شہریوں کو عرصہ دراز تک یاد رہے گا فیسٹول انتظامات کو مکمل کرنے میں ٹی ایم اے ننکانہ امجد ڈھلو ں اور انچارج انفورسمنٹ رائے ارشد نے اپنے عملہ سمیت بہت محنت کی ہے جبکہ تین روزہ ہونے والے فیسٹول کی تقریب کا افتتاح آج 11بجے دن ہوگا جس میں کمشنر لاہور ڈویثرن پنجاب بھر کے ڈی سی او ز ضلع بھر کے ایم این اے اور ایم پی ایز شامل ہونگے ان تین روزہ تقریبات میں ملکی قوال ، فنکار ، گلو کار ، پتلی تماشاہ بچوں کے لیے جھولے ودیگرز انٹرٹینمنٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں بیروز ہفتہ مورخہ 27فروری کا دن صر ف خواتین و بچوں کے لیے مخصوص ہو گا فیسٹول کے اوقات صبح 10بجے سے لے کر رات 10بجے تک ہونگے دریں اثناء ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم نے بتایا کہ اس فیسٹول کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرلیے گئے ہیں۔تصو یر ساتھ بھیج رہا ہوں