ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کا دورہ کیا،اورسبزی منڈی میں موجود پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں اور معیا ر کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیادپر سبزی وفروٹ منڈی کا وزٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اورپھل سبزیاں او ر دیگر اشیاء کو ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت کو یقینی بنائیں۔گرانفروشی اور زخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی ۔