ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے ضلع ننکانہ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز جن میں ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب ،ایم پی اے رانا ارشد ،ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر ،ایم پی اے طارق باجو ہ اور ایم پی اے رانا جمیل حسن عرف گڈ خاں سے اپنے آفس میں میٹنگ کی ۔جس میں ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ننکانہ پولیس اپنے فرائض نہایت ہی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالہ سے پوری کوشش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ کی عوام اور عوامی منتخب نمائندوں کے جان و مال کی حفاظت ننکانہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے کہا کہ ننکانہ میں اوقاف کی زمین اورکسانوں کے درمیان جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ایم پی اے رانا ارشد نے کہا کہ سٹی شاہکوٹ میں منشات فروشی کے حوالہ سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ایم پی اے طارق باجوہ نے کہا کہ سانگلہ ہل میں ناکہ جات اور ٹھیکری پہر ہ کرائم کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ایم پی اے رانا گڈ خاں نے کہا کہ ناکہ مائی دا باغ کو بحال کیا جائے تاکہ جرائم میں کمی ہو سکے