ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع ننکانہ صاحب کے صدر چوہدری منیر انجم نے کہا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے ہو نے والے احتجاجی دھرنے میں ننکانہ صاحب سے سینکڑوں اساتذہ شرکت کریں گے ،احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جا ری رہے گا ،موجودہ تعلیمی پالیسیاں اساتذہ کی تذلیل اور معیار تعلیم کو کم کر رہی ہیں ،پنجاب حکومت ناکام پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری فیاض انجم ،سینئر نائب صدر نصر اللہ تارڈ اور دیگر عہدیدران کے ہمرا ہ ضلع بھر کے ہنگامی دوروں کے دوران اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناکام حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ قبل از وقت ریٹائر منٹ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ،اساتذہ کے لئے دوران سروس ان کی ترقی کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کی تذلیل اور ناکام پالیسی سازوں کو انعام و اکرام سے نواز رہی ہے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام نظام تعلیم میں سیاسی مداخلت ہو گی جس سے یہ نظام تباہ ہو جائے گا ،چوہدری منیر انجم نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے مسائل حل کر نے کی بجائے انہیں این جی اوز کے حوالے کر رہی ہے جس سے اساتذہ برادری میں شدید اضطراب پا یا جا تا ہے ساری زندگی قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے والے اساتذہ اپنے مستقبل کے بارے پریشان ہیں ،ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے ہو نے احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی