counter easy hit

ایڈیشنل آئی جی کیپٹن عارف نواز کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی کا ننکانہ صاحب کا دورہ

Nankana Sahib

Nankana Sahib

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ واقعات کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن عارف نواز کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی کا ننکانہ صاحب کا دورہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدائیت پر ننکانہ واقعات کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن عارف نواز کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کا دورہ کیا کمیٹی میں کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ سنبل اور ایڈیشل سیکرٹری شعیب اکبرشامل ہیں کمیٹی اراکین نے جائے وقوعہ اور جلائے جانے والے محکمہ اوقاف کے دفاتر کا دورہ کیا اور انجمن مزارعین محکمہ اوقاف رانا محمد ایوب سمیت دیگر پٹہ داروں سے ملاقات کی اور ان سے ہفتہ کے روز پیش آنے والے واقعات کے بارے معلومات حاصل کیں ۔اس سے قبل کمیٹی اراکین نے ڈی سی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد ،ملک ذوالقرنین ڈوگر ،ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان ،ڈی پی او رانا یاز سلیم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا کہ کمیٹی نے محکمہ اوقاف کے پرانے اور نئے مسائل پر غور کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے پٹہ دار ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ بلا امتیاز بھائیوں جیسا کیا جائے گا ،کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ،انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضے کا حق حاصل نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت دی جائے گی ،رانا محمد ارشد نے کہا کہ کمیٹی اگلے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دے گی۔