ننکانہ صاحب کی تحصیل سید والا میں گزشتہ روز دریائے راوی میں کشتی الٹ گئی تھی۔کشتی کے ملاح اور ٹھیکیدار کو حراست میں لےلیاگیا ہے ،کشتی میں سوار تمام افراد کو نکال لیاگیا تھا،ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔
تحصیل سید والا کے قریب دریائے راوی میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس نے کشتی کے ملاح اور ٹھیکیدار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز اوکاڑہ جانے والی کشتی گزشتہ روز دریائے راوی میں الٹ گئی تھی ،کشتی میں 60سے 70افراد تھے ، تمام افراد کو نکال لیاگیا ہے صرف ایک بچی لاپتا ہے جس کی تلاش کےلئے آرمی کے 15 غوطہ خور کمانڈوز سمیت 80 فوجی جوان ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں ۔ کرنل جہانزیب کے مطابق بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔