ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)تحریک منہاج القرآن تحصیل ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام بڑا گھر میں شیخ السلام علامہ طاہر القادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو ئی جس کی صدارت تحصیل صدر علامہ مقبول احمد ساجد نے کی جبکہ تقریب میں ناظم تحریک منہاج القرآن یوسی بڑا گھر محمد ندیم ،چوہدری محمد شکیل ،حاجی خوشی محمد ،عبد الرشید قادری سمیت دیگر عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب کے دوران علامہ طاہر القادری کی سالدہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی علمی ،مذہبی ،سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر اور علم عمل میں اضا فے کی دعا کی گئی