اسلام آباد( اصغر علی مبارک) نقیب اللہ کے قاتل رائو انوار کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نقیب اللہ کی شہادت نے مجھے بھی غمگین کر دیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نقیب اللہ کی مغفرت کے لئے دعا کرائی نقیب اللہ کی شہادت کے بعد کسی اور کے ساتھ اس طرح کے واقعات اب پیش نہیں آئے گا، میں اسلام آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہوں، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، نقیب اللہ کیس کے حوالے سے وزیر داخلہ سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، رائو انوار کو اسلام آباد ایرپورٹ فرار ہونے نہیں دیا گیا،
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خطاب کے دوران دھرنا کے شرکا نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو دھرنا میں آمد کے حوالے سے سوالات کئے، میں وزیر اعظم کا نمائندہ ہوں میری آمد کو قبول کریں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خطاب کے دوران دھرنا کے شرکا نے رائو انوار کی گرفتاری کے لئے شور مچایا،اگر رائو انوار کو اسلام آباد ایرپورٹ سے روکا کیا تو گرفتار کیوں نہیں کیا، دھرنا کے شرکا کے مشکل سوالات، رائو انوار کی فرار ہونے میں وفاقی حکومت کا ہاتھ ہے،