ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا ہے کہ نقیب اللہ کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دباؤ قبول کیا ہے نہ کریں گے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا راؤ انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، راؤ انوار اور ان کے ساتھ موجود تمام اہلکار اس کیس میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ اگر راؤ انوار ہم سے تعاون نہیں کریں گے تو ہم قانونی کارروائی پوری کریں گے، تعاون نہ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نوٹس دیئے ہیں، اس کے بعد جو قانونی کارروائی ہوگی وہ کریں گے۔