counter easy hit

نریندر مودی نے امریکی سینیٹر کی اہلیہ سے معافی مانگ لی،خاتون کے ساتھ کس انتہائی نجی معاملہ میں ملوث تھے ؟ ناقابل یقین خبر

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) عالمی دوروں پر اپنی بے تکی حرکتوں سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کو دورہ امریکا کے دوران سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ سے معافی مانگنا پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نے ایک جلسے سے خطاب کیا جس میں امریکی سینیٹر جان کورنین نے بھی شرکت کی۔

جان کورنین نے بھارتی وزیراعظم کو بتایا کہ آج میری اہلیہ کی سالگرہ ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے جلسے میں شرکت کے لیے آ گئے جس پر اہلیہ ناراض ہے۔نریندر مودی کسی پروٹوکول کا خیال کیے بغیر نجی معاملے میں کود پڑے اور ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے جوڑا ایک ساتھ سالگرہ نہ منا سکا۔خیال رہے کہ ہیوسٹن میں گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریب میں شرکت کی اور بھارتی وزیراعظم کو عظیم دوست بھی قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کے ہیوسٹن میں منعقد کیے جانے والے جلسے میں تقریباً 50 ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔جنہوں نے مودی کا شاندار استقبال کیا۔ لیکن ایک طرف جہاں مودی کو این آر جی اسٹیڈیم میں مودی کے حمایتی موجود تھے وہیں مودی کے خلاف امریکہ کے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیے گئے جہاں ”گو مودی گو” ، ”نازی مودی” جیسے نعرے بلند ہوتے رہے ، مظاہرین نے مودی کے خلاف پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے۔ مودی کے حمایتی موجود تھے وہیں مودی کے خلاف امریکہ کے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیے گئے جہاں ”گو مودی گو” ، ”نازی مودی” جیسے نعرے بلند ہوتے رہے ، مظاہرین نے مودی کے خلاف پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے۔

narendar moddi, appologized, to, American, senator's, wife, he, was, involved, with, her, in, a, private, matter

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website