اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی انتخاب میں شکست کے خدشے پر مودی نے پھرہرزہ سرائی شروع کردی، ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے،بھارتی شہری مودی کے پاگل پن کوشکست دیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے
ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہریت قانون اورگرتی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے،ریاستی انتخاب میں شکست کے خدشے پر مودی نے پھرہرزہ سرائی شروع کردی،وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے،بھارتی شہری مودی کے پاگل پن کوشکست دیں۔