لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری معاہدہ سوال اٹھاتا ہے،اب مودی ہٹلر نہیں رہا؟ وزیراعظم اقوام متحدہ میں مودی کو ہٹلر کہا تھا لیکن مودی کشمیریوں پر ظلم اوریل او سی پر بمباری کررہا ہے، پھر بھی معاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے ٹویٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کو ہٹلر کہا تھا ایک طرف ہٹلر کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ایل او سی پر بمباری کر رہا ہے۔ دوسری طرف اس ہٹلر کی حکومت کے ساتھ کرتارپور راہداری پر معاہدہ یہ سوال اٹھاتا ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ وہی مودی اب ہٹلر نہیں رہا؟ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے ٹویٹ کیا تھا کہ کیا کشمیر میں بدستور کرفیو اور جبر کی رات کیساتھ پاکستان کو کرتارپور راہداری منصوبے کا بھارت سے مل کر 9 نومبر کو افتتاح کرنا چاہیے یا بھارت کی طرف سے کشمیر میں کرفیو اٹھانے تک موخر کرنا چاہیے جبکہ سکھ برادری بھی کشمیریوں کیساتھ ہے- آپ کی کیا رائے ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کو ہٹلر کہا تھا ایک طرف ہٹلر کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ایل او سی پر بمباری کر رہا ہے دوسری طرف اس ہٹلر کی حکومت کے ساتھ کرتارپور راہداری پر معاہدہ یہ سوال اٹھاتا ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ وہی مودی اب ہٹلر نہیں رہا؟ کیا کشمیر میں بدستور کرفیو اور جبر کی رات کیساتھ پاکستان کو کرتارپور راہداری منصوبے کا بھارت سے مل کر 9 نومبر کو افتتاح کرنا چاہیے یا بھارت کی طرف سے کشمیر میں کرفیو اٹھانے تک موخر کرنا چاہیے جبکہ سکھ برادری بھی کشمیریوں کیساتھ ہے- آپ کی کیا رائے ہے؟ واضح رہے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے کشمیر بلیک ڈے منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو سرکاری ٹی وی پر پیغام دیا کہ ہمارے سارے صوبے اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آج دنیا میں27 اکتوبرکو کشمیر کیلئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے جب کشمیر میں ہندوستان کی فوجیں اتریں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باجود کشمیریو ں کو کبھی حق نہیں ملا کہ وہ فیصلہ کریں وہ پاکستان یا ہندوستان میں کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ دہی کی گئی۔ اس آزادی کی تحریک میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا نے نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کی۔ مودی نے دوسری بارالیکشن جیت کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی اورکشمیرمیں کرفیو نافذ کردیا۔ اب لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں مودی نے کنٹرولڈ انتخابات کروائے، لیکن بی جے پی بری طرح پٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں ، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، اقلیتیں، بچے، بوڑھے خواتین سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں اقوام متحدہ میں دنیا کے بڑے بڑے لیڈز کو کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی اگرسمجھتا ہے کہ ان کا پیکج کشمیریوں کو پسند ہے تومقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کروادے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فوج بھیجنے،جہاد اورہتھیار اٹھانے کے بیان سن رہا ہوں، غور سے سن لیں! کشمیر میں جہاد اور فوج بھیجنے کی باتیں کشمیراور پاکستان دونوں سے دشمنی ہے، مودی حکومت یہی چاہتی ہے کہ پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور دنیا کی نظریں کشمیرہٹائی جائیں، اسی لیے مودی نے کشمیر میں دہشت پھیلانے کیلئے9لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے۔