نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی عوام کے احتجاج پر بھی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا ہے،مظاہرہ کرنیوالے بھارت کو ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں،مجھ پر تنقید گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں ہے، گزشتہ دو عشروں میں جتنا برا بھلا کہا گیا اس کے بعدمیں گالی پروف بن گیا ہوں۔
حکومت کا بُرا وقت شروع !! پی ٹی آئی سے ایک اور استعفے کی خبر نے کپتان کو جھٹکا دے دیا
تفصیلات کے مطابق انتہا پسند سوچ کے حامی نریندر مودی پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلنے لگے، لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی تقریر کے لیے آئے تو اس دوران کانگریس سمیت اپوزیشن ارکان نے زبردست ہنگامہ آرائی کی، لوک سبھا میں اپوزیشن نے شہریت کے متنازع قانون پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مودی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے، مظاہرہ کرنے والے بھارت کو ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے اپنے خلاف ہونیوالی تنقید کو گالم گلوچ قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ دو عشروں میں انھیں جتنا برا بھلا کہا گیا، اس کے بعد اب وہ گالی پروف بن گئے ہیں۔
NARENDAR MOODI, IS, SOURCE, OF, DAM, FOR, INDIA