اسلام آباد(یس اردو نیوز) مودی کل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کر کے سیکیولر بھارت کے چہرے پر کالک مل رہا ہے، ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسلام آباد میں ہندو برادری کیلئے مندر کی تعمیر کا افتتاح کر کے مودی کو جواب دے،مودی نے سیکیولر بھارت کا چہرا مسخ کر دیا ہمیں قائد کے پاکستان کو اجاگر کرنا ہے، جناح کے پاکستان کا تقاضہ ہے کہ غیرمسلموں کے مذہبی حقوق کا تحفظ کیا جائے، ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو ان کے حقوق حاصل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے مندر کی تعمیر میں رکاوٹیں ختم کر کے کل ہی تعمیر کا افتتاح کرے،