لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والے حکمران اب قوم کے کٹہرے میں ہیں۔ مودی کے بیان پر حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت سے پیار اور بیوپار کی نہیں بلکہ شیر کی دھاڑ میں بات کرنی چاہیے۔
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے دوستی کی باتیں کرنے والے تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان سے غداری کر رہے ہیں۔