بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانوی شہزادے ولیم اور انکی اہلیہ شہزادی کیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) ظہرانے کا اہتمام دارالحکومت حیدرآباد ہاؤس میں کیا گیا۔ شاہی جوڑے کے حیدرآباد ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم مودی نے انکا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی پروٹوکول کے پیش نظر ظہرانے میں دیئے گئے کھانوں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ کھانے میں سبزی اور گوشت سے بنی دونوں طرح کی ڈشیں پیش کی گئیں۔ کھانے کے دوران کلاسیکل میوسیقار راہول شرما نے سنتور بجایا۔