نئی دہلی …….یوں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں مسلم مخالف جذبات رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں تاہم گذشتہ روز ان کے حیرت انگیز اقدام نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔
گذشتہ روز بھارتی ریاست مغربی بنگال میں الیکشن مہم کے سلسلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تقریر کرنے پہنچے تو اس ہی دوران اذان کی آواز سنائی دی جس پر انہوں نے مائیک نیچے کردیئے اور کچھ دیر کیلئے خاموشی اختیار کی۔اذان کے بعد مودی نے دوبارہ تقریر شروع کرنے سے پہلے کہاکہ اذان کی وجہ سے میں نے اپنی تقریر روکی اور ہماری وجہ سے کسی کو عبادت کے دوران کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔